ٹرالز مافیا کو سرکاری پشت پناہی حاصل ہے : نیشنل پارٹی گوادر

Dec 07, 2021

گوادر(پ ر)نیشنل پارٹی گوادر نے کہا کہ ٹرالرز مافیا کا اپنے مقاصد کے لیے اکھٹے ہونا کوئی حیرانگی اور اچنبھے کی بات نہیں ہے ٹرالز مافیا کو سرکاری  پشت پناہی حاصل ہے اور بلوچستان کے ساحلی حدود میں غیر قانونی ٹرالرنگ اور ماہی گیری ہورہی ہے اس میں بلوچستان حکومت، فشریز وزارت اور فشریز ڈپارٹمنٹ برائے راست شامل ہیں بیان میں کہاگیا کہ بلوچستان فشریز ڈپارٹمنٹ کی اجازت اور رضا مندی کے بغیر کوئی کوئی ٹرالر بھی  ماہی گیری کے لیے بلوچستان کی سمندری حدود میں داخل نہیں ہوتا ہے۔

مزیدخبریں