کچلاک (آئی این پی )ایس ایچ اونیوکچلاک پولیس تھانہ روزی خان شیرانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جعلی کرنسی کا کاروبارکرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں کیونکہ یہ ریاست کی جڑیں کھوکھلی کرنے کے درپے ہیں ،کچلاک پولیس نے جعلی کرنسی کا کاروبارکرنے والے گروہ کے ایک اہم شخص کوگرفتار کرکے جعلی کرنسی برآمدکرلی۔اس موقع پر تفتشی آفیسرمحمودترین ،سپیشل برانچ کے اہلکارملک کبیر بازئی بھی موجودتھے۔ خیبرپختونخوا کے شہری اظہارعلی کو گرفتار کرکے پانچ ہزارروپے کے 401جعلی نوٹ برآمد کئے جن کی مالیت دولاکھ پانچ ہزارروپے ہیں ۔
کچلاک جعلی کرنسی کا دھندہ کرنے والے گروہ کا رکن گرفتار
Dec 07, 2021