گوجرانوالہ: دھاتیں جلانے والے 5 صنعتی یونٹس سیل،9 افراد گرفتار

Dec 07, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سموگ، آلودگی کی روک تھام کیلئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر)شاہد عباس جوتہ اورڈپٹی ڈائریکٹرماحولیات عمراشرف نے ٹیم کے ہمراہ کاہلو والا،سبزی منڈی)اور ملحقہ علاقوں میں کاروائیاں کی گئیں،کاروائی کے دوران مہلک دھاتیں جلانے والے 5صنعتی یونٹس کو موقع پر سیل کر دیا گیا، اس کے علاوہ ممنوعہ مواد اورغیرمعیاری ایندھن کا استعمال، دفعہ 144 اور تحفظ ماحولیات قوانین کی خلاف ورزی کرنے  پر 3مقدمات کا اندراج بھی کروایا گیا اور 9 افراد کو موقع پر گرفتار بھی کیا گیا۔ سیل گئی فیکٹریوں میں ممنوعہ مواد اورغیرمعیاری ایندھن جلایا جارہاتھاجو کہ انسانی صحت پر بڑے اثرات پیدا کرتا ہے۔

مزیدخبریں