ن لیگ نے ہمیشہ قومی اداروںکے استحکام کیلئے کردارادا کیا :امجد لطیف

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ(ن) کے رہنما وچیئرمین میونسپل کمیٹی میاںامجد لطیف نے کہاہے کہ اب پاکستان اور عمران خان ایک ساتھ نہیں چل سکتے قوم کو ملک کے مستقبل کیلئے دونوںمیںسے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا پاکستان کی کمزور معاشی صورتحال اور اس سے پیدا شدہ حالات کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہیں جنہوں نے ساڑھے تین سالوںکے دوران معیشت کی بحالی یا عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوئی قابل ذکر کام نہیںکیا بلکہ سیاسی مخالفین کو دیوار کیساتھ لگانے اورانکی کردار کشی ہی حکومت کا ایجنڈا رہا ہے نواز لیگ نے ہمیشہ قومی اداروںکے استحکام ،ملکی ترقی ،عوامی خوشحالی کیلئے اپنا مثبت اور تعمیری کردارادا کیا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے اس موقع پر ملک محمود طاہر، فیصل الیاس ورک ،نیامت علی گادھی سمیت دیگربھی موجودتھے انہوںنے کہاکہ حکومت منی بجٹ لاکر مہنگائی کا نیا طوفان قوم کو تحفہ کے طور پر دیگی عوام پہلے ہی بدترین مہنگائی،بیروزگاری اور لاقانونیت سے عاجز آچکی ہے حکومت میںملکی اور عوامی مسائل کے حل کی کوئی صلاحیت نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...