سیالکوٹ کا واقعہ شرمناک، دوست ملک کے سامنے شرمندہ ہیں: حنیف ربانی

کامونکی ( نمائندہ خصوصی) مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع گوجرانوالہ کے امیر قاری محمد حنیف ربانی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کا واقعہ افسوسناک ہی نہیں شرمناک بھی ہے ۔ انہوں نے سری لنکا کے شہری پر تشدد اور پھر آگ لگا کر جان سے مار دینے کے واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فیکٹری مالکان ، مزدور اور انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دیا ہے ۔ قاری محمد حنیف ربانی نے کہا کہ اسلام قطعاً ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ شہری قانون کو اپنے ہاتھ میں لیں اور کوئی خود فیصلہ کریں ۔ انہوں نے کہا اس واقعہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ملزموں کوعبرتناک سزا دی جائے اوردنیا والوں کو بتا دیا جائے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا ہمارا دوست ملک ہے اور ہم اپنے دوست ملک کے سامنے بہت شرمندہ ہیں ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نبی کریمؐکی تعلیمات اس واقعہ کے بالکل بر عکس ہیں ۔ ہمیں قرآن و حدیث کی دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ واقعہ کی سیلفیاں بنانے والوں کو بھی کٹہرے میں لا کر عبرتناک سزا دلوانی چاہئے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...