سیمنٹ کی مجموعی کھپت 6.91فیصد اضافہ : مینوفیکچررزایسوسی ایشن

Dec 07, 2021

لاہور (کامرس رپورٹر)نومبر 2021کے مہینے میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت 6.91فیصد اضافہ سے 4.82ملین ٹن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال نومبر میں 4.5ملین ٹن رہی تھی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2021میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 4.124ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو نومبر 2020 کی فروخت 3.742ملین ٹن کے مقابلے میں 10.21فیصد زائد رہی۔ سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں نومبر 2021کے مہینے میں 9.2فیصد کمی واقع ہوئی اور سیمنٹ کی ایکسپورٹ 6لاکھ 95ہزار 779ٹن رہی جو نومبر 2020 کے دوران 7لاکھ 66 ہزار 273 ٹن رہی تھی۔ نومبر 2021کے دوران شمالی علاقوں میں واقع سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 3.469ملین ٹن رہی جو نومبر 2020کی فروخت 3.129 ملین ٹن کے مقابلے میں 10.87فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔

مزیدخبریں