قصور (نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی پاکستان کی سب بڑی عوامی جماعت ہے اس جماعت کے لیڈروں اور جیالوں نے بہت قربانیاں دی ہیں پیپلز پارٹی نے نادار اور غریب لوگوں کے لیے انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا جس سے غریب اور نادار لوگ آج بھی مستفید ہو رہے ہیں پیپلز پارٹی کبھی بھی غیر جمہوری قوتوں کے ساتھ نہیں چل سکتی کیونکہ یہ ایک عوامی جماعت ہے جسے پاکستان کے اپنے لوگوں نے بنایا ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری منظور سابق ایم این اے او ر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے میڈیاسے گفتگو کرتے کیا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے تین سالہ دور میں پاکستان نے بہت زوال دیکھا ہے سٹاک مارکیٹ میں گرواٹ،ڈالر کی اونچی اڑان اور غربت کی بڑھتی ہوئی شرح موجودہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے حکومت نے ان تین سالوں میں بیان بازی سے ہٹ کر عملی طور پر کوئی بھی کاروکردگی نہیں دکھائی کروڑوں نوکریاں دینے والوں نے کروڑوں لوگوں کو بے روزگار کردیا ہے۔
پیپلز پارٹی پاکستان کی سب بڑی عوامی جماعت ہے : چوہدری منظور
Dec 07, 2021