فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی) آٹو میکینک ایسوسی ایشن فیصل آباد روڈ کے صدر میاں امجد ہیرو نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار ہرمحاذ پرناکام ہوگئی ہے ، ملک میں نئے شفاف الیکشن ناگزیرہوچکے ہیں بلدیاتی نظام بھی موجودہ حکمرانوں کی نالائقی اور انتقام کی نذرہوچکا ہے اورعوام ترقیاتی سرگرمیوں نہ ہونے کے برابر ہیں، معیشت کی بحالی وبہتری کے اعلانات میں کوئی صداقت نہیں کیو نکہ عوام کااحساس محرومی مزید بڑھ گیا ہے، اپنے ایک بیان میںمیاں امجد ہیرو نے کہا کہ صنعت وتجارت اورزاعت کے شعبے بھی تبدیلی سرکار کے تجربات کابوجھ برداشت کرنے میں ناکام رہے ۔