جمہوری عمل پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے:چوہدری احسن

کھاریانوالہ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء چوہدری احسن چیمہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں بڑے سے بڑا آمر بھی عوام سے شہید بھٹو کی دلی وابستگی کو ختم نہیں کر سکا،انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا سیاسی فلسفہ اور شہید بے نظیر بھٹو کا ویژن ہمارے لئے مشعل راہ ہے جس کی روشنی میں ہم استحکام پاکستان اور عوام کی فلاح و بہبود کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور جمہوری عمل پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ حکمرانوں نے قوم کو دلاسوں اور جھوٹے دعوؤں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...