ٹائیگر فورس گوجرانوالہ ٹیم نے شہریوں کا سر فخر سے بلند کر دیا: صدیق مہر

Dec 07, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)  سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے اپنی رہائش گاہ پر ٹائیگر فورس ٹیم کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس گوجرانوالہ ٹیم نے کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی)ریسکیو اسکاٹس مقابلے میں پاکستان بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے شہریوں کا سر فخر سے بلند کر دیا یہ اعزاز حاصل کرنے پر کوارڈینیٹر ٹائیگر فورس رانا خالق ، آر ایس او ریسکیو گوجرانوالہ انجم شہزاد چیمہ اور انکی بوائز و لیڈیز ٹیم کو ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پورے پنجاب سے صرف گوجرانوالہ سے بوائز اور لیڈیز کی دو ٹیموں کی ریسکیو چیلنج میں شرکت اور بہترین کارکردگی دکھانے پر کوآرڈینیٹر رانا خالق کو خصوصی مبارکباد دیتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتیں آزمانے اور مشکل کی گھڑی میں قوم کی خدمت کرنے کیلئے ٹائیگر فورس تشکیل دی اور وقت نے ثابت کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ درست تھا اور قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں نے کرونا وبا اور دیگر ایمرجنسی حالات میں بے مثال خدمت کی تاریخ رقم کی۔ گوجرانوالہ کی ٹائیگر فورس ہمارا ہر اول دستہ ہے اور انکے تمام مسائل کے حل اور سرکاری اداروں کے ساتھ روابط میں بھرپور طریقے سے انکے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے ٹائیگر فورس ٹیم میں تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔

مزیدخبریں