ینگون (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمار کی برطرف رہنما آنگ سان سوچی کو عدالت کی جانب سے دی گئی چار سال قید کی سزا کو کم کر کے دو سال کر دیا گیا ہے۔ فوج کے سربراہ نے آنگ سان سوچی کو جزوی معافی دیتے ہوئے ان کی چار سال کی سزا کم کر کے دو سال کر دی ہے۔ واضح رہے کہ پیر کے روز سان سوچی کو کرونا وائرس سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر مقامی عدالت نے چار سال تک جیل میں قید رکھنے کی سزا سنائی تھی۔ قبل ازیں امریکی‘ یورپی یونین‘ برطانیہ‘ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے سزا کی مذمت کی تھی۔