اضافی ویلتھ ٹیکس، سپریم کورٹ نے کلثوم نواز ، شہباز شریف کیخلاف اپیلیں خارج ک کر دیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ نے کلثوم نواز اور شہباز شریف کے اضافی ویلتھ ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی اپیلیں خارج کر دیں۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربرا ہی میں قائم تین رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے استفسارکیا کہ کیا اضافی ٹیکس کیلئے ڈیمانڈ نوٹس دیا گیا جس پر ایف بی آر عدالت کو مطئن نہیں کر سکا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ٹیکس پیش نہیں کیے گئے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا 2002ء میں ویلتھ ٹیکس ادا کر دیا گیا۔ 2005ء میں ایف بی آر ایڈیشنل ٹیکس کا نوٹس دے دیا، جس کے بعد سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ کلثوم نواز اور شہباز شریف نے 1994ء سے 1998ء تک ویلتھ ٹیکس جمع کرایا، ایف بی آر نے اضافی ویلتھ ٹیکس کیلئے نوٹس جاری کیے تھے۔ تاہم اضافی ویلتھ ٹیکس کیلئے ڈیمانڈ نوٹس کا دیا جانا ضروری ہے۔ ایف بی آر کلثوم نواز اور شہباز شریف کو ڈیمانڈ نوٹس بھجوانا ثابت نہ کر سکا۔ اضافی واجبات کے نوٹس بھی ویلتھ ٹیکس جمع کرانے کے بعد بھیجے گئے۔ اس لئے عدالت لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے ایف بی آر کی اپیلیں خارج کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...