منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز ،نیب کی زرداری کی بریت درخواستوں کی مخالفت

 اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری وغیرہ کیخلاف منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں نیب نے آصف زرداری کی بریت کی درخواستوں کی مخالفت کر دی۔گذشتہ روزسماعت کے دوران نیب نے بریت درخواستوں پر جواب جمع کراتے ہوئے مخالفت کردی اور آصف زرداری کی دونوں ریفرنسز میں بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کی استدعاکرتے ہوئے کہاکہ بطور صدر پاکستان آصف زرداری نے اختیارات کا غلط استعمال کیا،نیب نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں قانون کے مطابق کیسز بنائے،عدالت نے آئندہ سماعت پر  دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 16دسمبر تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن