بھارت کی ریاست ناگالینڈ میں فسادات شروع ہو گئے

اسلام آباد (رپورٹ: عبدالستار چودھری) بھارت کی ریاست ناگالینڈ میں فسادات شروع ہو گئے جبکہ چھٹی نہ ملنے پر دلبرداشتہ بھارتی فوجی اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی دو ساتھیوں کو مار ڈالا۔  اطلاعات کے مطابق ان فسادات میں بھارتی فوج کا بھی بڑا جانی نقصان دیکھنے کو آ رہا ہے، اطلاعات کے مطابق آزادی پسند ناگالینڈی عوام نے متعدد بھارتی فوج کی  گاڑیاں، تھانے اور چوکیاں جلا دیں۔ انتہائی شورش زدہ ریاست تری پورہ کے علاقے مادھو پورہ میں تری پورہ سٹیٹ رائفلز کا رائفل مین سکنتا داس چھٹی نہ ملنے کی وجہ سے بھی سخت نالاں تھا ۔ واضح رہے بھارتی فورسز خودکشی اور برادر کشی کے واقعات میں دنیا بھر کی افواج میں سرفہرست ہے۔  

ای پیپر دی نیشن