ملتان(خصوصی رپورٹر)سلاٹر ہاؤس کی بلڈنگ کی جگہ گورنمنٹ گرلزہائی سکول بنا یا جا رہا ہے جس کی 5منزلہ عمارت ہوگی اور لفٹ کے ساتھ ساتھ بجلی نہ ہونے کی صورت میں جنریٹر کی سہولت بھی موجود ہوگی سکول کے سنگ بنیاد کے حوالے سے تقریب ہوئی۔ تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر نے NA155یونین کونسل 1کو ٹلہ تولے خان میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے دعاکی۔اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر نے کو ٹلہ تولے خان میں میگا پروجیکٹ ملک صلاح الدین ڈوگر گورنمنٹ گرلزہائی سکول بنوا کر یہاں کے رہائشیوں کے دل جیت لئے ہیں۔ عوام کے مسائل کے ساتھ ساتھ بچوں اور بچیوں کے لیے اعلی تعلیمی نظام کا بھی بندوبست کر رہے ہیں تاکہ غریب کے بچوں کو تعلیم میسر ہو۔اس موقع پر محمد زبیر ڈوگر،محمد نعیم بھٹی،حافظ اعجاز، عبدالمجید خان، محمد فرحان، شیخ مزمل،ملک عمر رفیق، حافظ عبداللہ، شیخ انور، فرخ بھٹی، حافظ دانیال، منور علی لارا، راؤ بلال، ظہیر اعوان، کامران خان، حسیب بھٹی،صوفی لیاقت، محمد نثار، ودیگر بھی ہمراہ تھے۔