ارض پاک کا سافٹ امیج

وزیراعظم عمران خان نے اپنی جان خطرے میں ڈالنے والے ملک عدنان کیلئے تمغہ شجاعت کااعلان کیاہے۔ ملک عدنان مشتعل ہجوم کے سامنے پریانتھا کی جان بچانے کیلئے اسکی ڈھال بن گئے تھے اوراسے بچانے کیلئے لوگوں کا تمام تر تشدد اور حملے خود پر جھیلتے رہے تھے۔ ملک کا سافٹ امیج پیش کرنے والے عدنان ملک نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پریانتھا انتہائی نفیس ، ایماندار اور انتہائی فرض شناس تھے۔ عدنان ملک کو دس دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن پر تمغہ شجاعت پیش کیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن