اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤ نے بیان میں کہا کہ سام سنگ نے کمپنی پاکستانی کمپنی کے ساتھ مل کر 50ہزار ٹی وی سیٹس بنانے کا آغاز کردیا ہے، اگلے دو سالوں میں کمپنی ٹی وی سیٹس کی پیداوار کو 1 لاکھ تک لیجائے گی، یہ وزارت تجارت کی میک ان پاکستان پالیسی کا نتیجہ ہے، تمام پاکستانی کمپنیوں کو نمایاں عالمی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرنی چاہیے، پہلے ٹی وی لائن اپ پلانٹ کے آپریشنل ہونے پر سام سنگ الیکٹرونکس کمپنی کو مبارکباد ہے ۔