رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) رحیم یار خان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چار خواتین بیک وقت غیرت کے نام پر قتل، ضلع بھر میں خوف و ہراس کی لہر۔ ذرائع کے مطابق قبل ازیں ضلع رحیم یار خان کے مختلف حصوں میں متعدد بار ایک یا دو خواتین غیرت کے نام پر قتل ہو چکی ہیں مگر غیرت کے نام پر بیک وقت چار خواتین کے قتل کی یہ پہلی واردات ہے۔ سول سوسائٹی نے اس لرزہ خیز واردات میں ملوث تمام ملزموں کو فوری طور پر سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔