شیجیازوآنگ(شِنہوا)بیجنگ 2022 سرمائی اولمپک مقابلوں کے لیے چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شہر ڑانگ جیاکو میں مقابلوں کے زون میں ہائیڈروجن سے چلنے والی 655 گاڑیاں چلائی جائیں گی۔میونسپل حکومت کے مطابق یہ گاڑیاں اولمپکس مقابلوں کے دوران ٹرانسپورٹیشن اور لاجسٹکس مقاصد کے لئے استعمال کی جائیں گی۔ہائیڈروجن سے چلنے والی بس 10ہزار کلومیٹر فاصلے میں 11.8 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج میں کمی کرسکتی ہے۔ شہر کے ہائیڈروجن وقابل تجدید توانائی کے انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، ایسی بسیں منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرات کے ماحول میں بھی آسانی سے چلتی ہیں جو محفوظ اور قابل بھروسہ ہیں۔فی الحال، ڑانگ جیاکو میں ہائیڈروجن فیول سیل سے 444 بسیں چل رہی ہیں، جو شہر کے نو بس روٹس کا احاطہ کرتی ہیں۔ یہ بسیں 2کروڑ10لاکھ کلومیٹر سے زیادہ چل چکی ہیں جن سے 6کروڑ20لاکھ سے زیادہ مسافروں کو سفری سہولتیں فراہم کی گئیں۔اولمپکس کے شریک میزبان شہر کے طور پر ڑانگ جیاکو میں دو ہائیڈروجن پروڈکشن پلانٹس اور آٹھ ہائیڈروجن ری فیولنگ اسٹیشن ہیں، جو ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیوں کے آپریشن کی ضمانت دے سکتے ہیں۔