امدادی سرگرمیوں میں رضاکاروں کا کردار اہمیت کا حامل ہے،ابرار الحق

اسلام آباد ( نامہ نگار )ہلال احمر کے زیر اہتمام عالمی والینٹئر ڈیکے موقع پر تقریب، رضاکارو ں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔فاطمہ جناح آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین ہلالِ احمر جناب ابرارالحق، وائس چیئرمین آصف باجوہ، ممبر منیجنگ باڈی بر یگیڈئر(ر)عبدالہادی، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عدیل نواز، انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈکر اس کے ہیڈ آف ڈیلیگیشنز پیٹر، آئی سی آرسی کے زبیرخان، ترک ریڈکریسنٹ کے ابراھیم کارلوس کے علاوہ ہلالِ احمر کے افسران، رضاکار، کیڈٹ کالج حسن ابدال اور سلطانہ فانڈیشن کے طلبا شریک تھے۔اِس موقع پر ریڈٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے آئی ایف آرسی، آئی سی آرسی اور ہلالِ احمر کی جانب سے نمائندگان نے رضاکاروں کی اہمیت، افادیت اور ان کی انسانیت کی خدمت پر مبنی سرگرمیوں کا احاطہ کیا۔اِس موقع پر چیئرمین ابرارالحق نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کیلئے رضاکاروں کا کردار مسلمہ اہمیت رکھتا ہے، رضاکارکسی بھی معاشرے کا لازمی جزو ہیں۔کورونا وبا کے دوران ہلالِ احمر کے رضاکاروں نے گراں قدر خدمات پیش کرکے عالمی سطح پر نیک نامی کمائی ہے ۔چیئرمین ہلالِ احمر ابرارالحق نے اپنے خطاب سے قبل رضاکاروں سے خدمت ِ انسانیت سے متعلق حلف بھی لیا اور عالمی دِن کی مناسبت سے کیک کاٹا ۔

ای پیپر دی نیشن