راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سی اے اے کی سیاحت کے فروغ کے لئے کاوشوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ،بین الاقوامی ائرلائین فلائی دبئی نے اسکردو اپریشنز شروع کرنے کے لئے درخواست جمع کرادی۔ فلائی دبئی ائرلائین، پاکستان سول ایویشن اور دبئی سول ایویشن سے باقاعدہ منظوری کے بعد اسکردو آپریشنز شروع کرسکے گی۔ڈی جی سی اے اے اور ان کی ٹیم کی انتھک کوششوں کے بعد اسکردو ائرپورٹ کو کم سے کم وقت میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے معیار کا درجہ ملا۔ اسکردو ائرپورٹ سے بین الاقوامی آپریشنز کا اغاز ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔