اعظم خان سواتی کا سیاچن ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس 

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی کا سیاچن ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونیوالے جوانوں کی شہادت پر سوگوار خاندان سے اظہار افسوس۔اانہوں نے کہا کہ پاک فوج کے پائلٹ میجر عرفان برچہ اور میجر راجہ ذیشان جہانزیب قوم کے بہادر بیٹے تھے، دنیا کے بلند اور مشکل ترین محاذ پر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والوں کو یہ قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، اگلے محاذوں پر ڈٹے ہوئے ہمتوں کے نشان اور شجاعتوں کے امین پاک فوج کے جوان قوم کا سرمایہ ہیں، جوانوں کی قربانیاں ہمارے مزید توانا حوصلوں کی وجہ بنتی ہیں۔ وزارت ریلوے اور تاجری پاکستان(ہاشو گروپ )کے درمیان معاہدہ دستخط(mou)کی تقریب آج (منگل)مقامی ہوٹل میں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن