اسلام آباد (خبرنگار خصوغی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہاستعفوں کا خواب چکنا چور ہوگیا، فضل الرحمان کے چہرے پر آج مایوسی کے بادل چھائے ہوئے تھے، 23 مارچ کا دن تاریخی اہمیت کا حامل دن ہے ،اس دن کو پوری قوم یوم پاکستان کے طور پر مناتی ہے اس دن پر احتجاجی مارچ کا اعلان کرنے والے قومی یکجہتی خراب کرنا چاہتے ہیں۔ پیر کو پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے اعلان پر ردعمل میں اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پوری پی ڈی ایم چوں چوں کا مربہ بنی ہوئی ہے جن کے پاس اپنی چوری بچانے کے علاوہ کوئی عوامی ایجنڈا نہیں۔ سیاسی بے روزگاروں کا ٹولہ لوٹ مار بند ہونے سے بے چینی کا شکار ہے، آر یا پار والے بری طرح خوار ہورہے ہیں۔
پی ڈی ایم چوں چوں ک ا مربہ ،استعفوں کا خواب چکنا چور: فرخ حبیب
Dec 07, 2021