ڈھاکا ٹیسٹ کا تیسرا دن بھی بارش کی نذر،ایک گیند بھی پھینکی نہ جا سکی

Dec 07, 2021

ملتان(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جانیوالے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ڈھاکہ میں رات بھر مسلسل بارش کے باعث ختم کر دیا گیا۔ ڈھاکہ میں گزشتہ رات سے مسلسل تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا، جسکے نتیجے میں انتظامیہ نے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم کر دیا۔ اگر پیر کو میچ کھیلا جاتا تو پاکستان اپنی اننگز 188رنز دو کھلاڑی آوٹ سے آگے بڑھاتا لیکن بارش کے باعث تیسرے دن کا کھیل ختم کر دیا گیا۔ اظہر علی 52 اور بابر اعظم 71 رنز پر کریز میں موجود ہیں۔ٹیسٹ کے ابتدائی 3 دن میں صرف 63 اوورز کرائے جاسکے، پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹ پر 188 رنز بنائے، واضح رہے کہ پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزیدخبریں