لاہور(آئی این پی)قومی ویڈیو گیمر ارسلان ایش نے ویڈیو گیم ٹیکن 7کا ایک اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارسلان ایش نے اپنی جیت کی خبر دی اور تصاویر بھی شیئر کیں۔27سالہ ارسلان ایش نے امریکہ کے شہر فلوریڈا میں کھیلا گیا سی ای او 2021 مقابلہ اپنے نام کیا ہے۔ارسلان ایش نے ویڈیو گیم ٹیکن 7 کے فائنل میں جورجیا کے پروفیشنل گیمر اناکن کو ہرایا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ارسلان ایش دو مرتبہ ای وی او مقابلے جیتنے کا بھی اعزاز رکھتے ہیں۔