نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف سارو گنگولی نے ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ میں ملکی ٹیم کی پرفارمنس پر کہا کہ میرے خیال میں یہ ہمارے لیے سب سے بدترین رہا ہے۔بھارت کو ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ سے ابتدائی دو میچزمیں ناکامی کا سامنا رہا تھا پھر اگرچہ انھوں نے افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کیخلاف فتوحات سمیٹی لیکن ان کی فائنل فور میں رسائی ممکن نہیں رہی تھی۔سابق کپتان نے تسلیم کیا کہ جس انداز میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ ک میں ہماری ٹیم کھیلی وہ تھوڑا مایوس کن رہا، میں اسے گزشتہ چار سے پانچ برسوں کی خراب ترین پرفارمنس خیال کرتا ہوں۔