پرتھ(آئی این پی)آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی ایشز سیریز کا آخری ٹیسٹ پرتھ میں نہیں ہو گا۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا پابندیوں کی وجہ سے ایشز سیریز کا پانچواں ٹیسٹ پرتھ میں ممکن نہیں ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ویسٹرن آسٹریلیا حکومت اور کرکٹ ایسوسی ایشن سے مل کر پرتھ میں ٹیسٹ نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔حکام کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ کیلیے متبادل وینیو پر بات چیت جاری ہے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 دسمبر سے شروع ہو گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان پرتھ میں آخری ٹیسٹ 14 جنوری سے شروع ہونا تھا۔