ہمارا ویژن پاکستان کو موبائل فون مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ کا مرکز بنانا ہے، مشیر تجارت
200 ڈالر سے کم قیمت موبائل فون کی اسمبلنگ اب پاکستان میں ہورہی ہے، موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کے نتیجے میں غیر ملکی زرمبادلہ میں 410 ملین ڈالر کی بچت ہوئی، میک ان پالیسی سے متعلق اجلاس میں بریفنگ
مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د نے کہا ہے کہ ہمارا ویژن پاکستان کو موبائل فون مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ کا مرکز بنانا ہے، موبائل فونز کی برآمد جلد شروع ہو جائے گی جس سے ملک کو زرمبادلہ حاصل ہو گا۔منگل کو مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د کی زیر صدارت میک ان پالیسی سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں مقامی طور پر تیار کردہ موبائل فونز کی برآمد میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔حکام کی جانب سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان میں 80 سے 85 فیصد موبائل فونز مارکیٹ 200 ڈالر یا اس کم کی ہے،موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کے تحت پاکستان میں موبائل فون کی پیداوار بڑھانے کیلئے مراعات دی گئیں، 200 ڈالر سے کم قیمت موبائل فون کی اسمبلنگ اب پاکستان میں ہورہی ہے، پی ٹی اے نے ڈی آئی آر بی ایس کے تحت موبائل فون کی اسمگلنگ کو روکا ہے،مینوفیکچرنگ پالیسی کے تحت تیار شدہ اور سی بی یوز کی درآمد میں کمی آرہی ہے، موبائل فون کے پارٹس کی درآمد میں اضافہ ہورہا ہے۔اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ جولائی تا نومبر 2021 کے دوران سی بی یوزکی درآمد 73 فیصد کم ہو کر 179 ملین امریکی ڈالر ہو گئی، گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 661 ملین امریکی ڈالر کی سی بی یوز کی درآمد تھی، موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کے نتیجے میں غیر ملکی زرمبادلہ میں 410 ملین ڈالر کی بچت ہوئی، مقامی اسمبلی کے لیے موبائل فون پارٹس کی درآمد گزشتہ سال کے 133 ملین ڈالر کی تھی، رواں مالی اسی عرصے میں موبائل فون پارٹس کی درآمد 674 ملین امریکی ڈالر ہوگئی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د نے کہا کہ اسمارٹ فون اب ضرورت بن چکے ہیں اب ایس ایم ایز موبائل فون پر اپنا کاروبار چلاتے ہیں،جب ہماری حکومت آئی تو پاکستان موبائل فون کادرآمد کنندہ تھا،اب صورتحال مختلف ہے اس شعبے میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں،ہمارا ویژن پاکستان کو موبائل فون مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ کا مرکز بنانا ہے، موبائل فونز کی برآمد جلد شروع ہو جائے گی جس سے ملک کو زرمبادلہ حاصل ہو گا۔