ڈھاکا ٹیسٹ‘بابر اور اظہر کے بعد محمد رضوان کی بنگلادیش کےخلاف نصف سنچری

Dec 07, 2021 | 15:16

ویب ڈیسک

 دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے

ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بابر اور اظہر کے بعد محمد رضوان نے نصف سنچری مکمل کرلی۔محمد رضوان نے 86 گیندوں پر ایک چھکے اور چارچوکوں کی مدد سے 50 رنز مکمل کیے اوریوں محمد رضوان نےٹیسٹ کریئر کی ساتویں نصف سنچری اسکورکی۔میچ کے چوتھے روز کے آ غاز پر ہی اظہر علی 56 رنز کے ساتھ عبادت حسین کی بال پر آوٹ ہوگئے اور اب کپتان بابراعظم 76 رنز بناکر خالد احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ خراب موسم کی وجہ سے چوتھے روز بھی کھیل کا آغاز تاخیر سے ہوا ہے آج کم از کم 86 اوورز کا کھیل ہو گا۔تیسرے روز مسلسل بارش کی وجہ سے ایک گیند بھی نہیں پھینکی جا سکی تھی جبکہ پہلے دو روز میں صرف 63.2 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔ ٹیسٹ میچ میں اب تک ایک اننگز بھی مکمل نہیں ہو سکی ، اس لیے یہ ٹیسٹ ڈرا کی جانب بڑھ رہا ہے۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزیدخبریں