جنوبی افریقہ کے صدر کی افریقی ممالک سے کوروناوائرس کی ویکسین تیار کرنےکی اپیل

جنوبی افریقہ کے صدر سائرل رامافوسا نے افریقی ممالک سے کوروناوائرس کی ویکسین تیار کرنے کی کوششوں کو ترجیح دینے کی اپیل کی ہے۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق گھاناکے دارالحکومت اکرا میں منعقدہ گھانا۔جنوبی افریقہ ٹریڈ فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ افریقی شہریوں کی کوروناویکسی نیشن کا تیز ترین طریقہ یہ ہے کہ براعظم کے ممالک اپنے لئے ویکسین خود تیار کریں، اس کے ساتھ ساتھ مقامی دوا سازی کی صلاحیت کی تشکیل کی بھی اجازت دینی چاہیے۔افریقی ممالک سے اپنی ویکسین کی تیاری کی کوششوں میں اضافہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئےانہوں نے کہا ہے کہ بحیثیت افریقی حکام کے ہمارے لئے وائرس کے مقابل مضبوط قوت مدافعت کا حصول ضروری ہے اور ایسا کرنے کا بہترین راستہ اپنی ویکسین خود بنانا ہے۔گھانا کے صدر نانا آکوفو آڈو نے بھی کہا ہے کہ کورونا وائرس کا مسئلہ ہمیں یہ سمجھا رہا ہے کہ گھانا کا اپنی ویکسین خود تیار کرنا اور بیرونی انحصار کو کم کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ گھانا کا مستقبل میں خود کفیل ہونا اور اپنی ضروریات خود پوری کرنے کے لئے تیار ہونا ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن