گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ترجمان سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔ ملاقات میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، صوبہ کی ترقی اور عوام کے بہتر معیار زندگی کے لئے باہمی تعلقات کو فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریگولرائزیشن آف کنسٹرکشن آرڈیننس 2021کے حوالے سے تحفظات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔