لاہور (نیوز رپورٹر) مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے مانگا منڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ، غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے ایس آئی عاصم شہید اور کانسٹیبل شاہد شہید کو دھرتی پر جان قربان کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پولیس کے بہادر جوانوں نے معاشرے کیلئے ناسور ڈاکوؤں کیخلاف برسرپیکار ہو کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔