نواز شریف اگلے ماہ آ رہے‘ پی ٹی آئی سے مذاکرات ہونے چاہئیں: ایاز صادق

Dec 07, 2022


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما مسلم لیگ (ن) سردار ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آرہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ایاز صادق نے دعویٰ کیا کہ الیکشن اگست کے بعد ہوں گے، امیدواروں کو ٹکٹ نواز شریف جاری کریں گے۔ ایاز صادق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں، اگست 2023 میں حکومت کی مدت پوری ہوگی، حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد ہی الیکشن ہوں گے۔ ایازصادق نے کہا کہ اگر مارچ میں اسمبلی ٹوٹی تو پھر رمضان اور بجٹ آرہا ہے، مارچ سے جون تک اسمبلیاں توڑنا ناممکن نظرآرہا ہے۔ انہوں نے کہا امیدواروں کو انتخابی ٹکٹ نواز شریف جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگست 2023ء سے پہلے الیکشن کا امکان نہیں۔ مارچ 2023ء میں الیکشن کرانا اپوزیشن کی صرف خواہش ہے جو پوری نہیں ہو گی۔ اگلے الیکشن میں پنجاب اور خیبر پی کے میں بھی حکومت بنائیں گے۔

مزیدخبریں