اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی شریک چیئر پرسن بے نظیر بھٹو شہید کا 15واں یوم شہادت گڑھی خدابخش لاڑکانہ میں بڑے جلسے کے انعقاد کے ذریعے منائے گی پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے جاری بیان میں بے مثال لیڈر بے نظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت کے موقع پر گڑھی خدابخش میں بڑے جلسہ عام کے انعقاد کا اعلان کیا اور کہا سابق صدر مملکت آصف علی زرداری چیرمین بلاول بھٹو زرداری جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔
پیپلز پارٹی بے نظیر شہید کا 15واں یوم شہادت گڑھی خدابخش میں منائے گی
Dec 07, 2022