لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جنوبی پنجاب آصف رئوف خان کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے ) ملتان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خانیوال محمد اختر مندھیرا کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر (ایڈمن اینڈ فنانس) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) ملتان تعینات، ڈپٹی سیکرٹری چیف منسٹرز آفس مس امیرا بیدار کو تبدیل کر کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ننکانہ صاحب مس جنت حسین نیکو کارہ کو بھی محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ان کی یو ایس اے روانگی کے لئے 8دسمبر 2022ء سے 22مارچ 2023ء تک رخصت بھی منظور کر لی گئی۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری (اسٹیبلشمنٹ) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب شاہزیب حسنین کو تبدیل کر کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت، ڈائریکٹر (ایڈمن) پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہائوسنگ فائونڈیشن ( پی جی ایس ایچ ایف) محمد طارق خان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری (اسٹیبلشمنٹ) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات ، ڈائریکٹر (ایڈمن) پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن بابر بشیر کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات اور ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈویلپمنٹ) لاہور امجد علی کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا۔
تبادلے، آصف خاں ڈی جی پی ایچ اے ملتان، طارق خان ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
Dec 07, 2022