لاہور+راولپنڈی(نیوزرپورٹر+اپنے سٹاف رپورٹر سے)ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وفاق کے صوبوں کیساتھ مظالم پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وفاق نے جان بوجھ کر پنجاب کے ہیلتھ کارڈ پروگرام کے ساڑھے سات ارب روکے ہوئے ہیں۔وفاق دوسری مد میں موجود 176 ارب روپے پنجاب کو نہیں دے رہاامپورٹڈ حکومت وفاق اور صوبوں میں نفرت اور فیڈریشن کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہیکرپٹ حکمران اپنے ان مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گیانہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کارڈ ایک عوام منصوبہ ہے جو امپورٹڈ حکومت کو ہضم نہیں ہو پا رہا۔ عوام کی صحت کی سہولیات کو پورا کرنے کے لئے فوری طور پر فنڈز ریلیز کئے جائیں انکا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ ٹولے نے پاکستان کو خطے کا پسماندہ ترین ملک بنا دیا ہے۔جب ان پر مشکل وقت آتا ہے عوام کو چھوڑ کر ملک سے باہر پناہ گزین ہو جاتے ہیں۔ عمران خان پر اچھے اور برے وقت میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔