اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سابق صدر اور سینئر پارلیمنٹیرین نجمہ حمید کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا و نگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحومہ کے صاحبزادوں، بہن طاہرہ اورنگزیب اور بھانجی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے تعزیت کی۔ وزیراعظم نے مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم نے ملک، جمہوریت اور پارٹی کے لئے مرحومہ نجمہ حمید کی خدمات پر ان کے لئے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مرحومہ پارٹی کا ایک قیمتی اثاثہ تھیں۔
نجمہ حمید کے گھر آمد، تعزیت، مرحومہ پارٹی کا اثاثہ تھیں، شہباز شریف
Dec 07, 2022