فیروزوالہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹاؤن میں رکشہ ڈرائیور نصیر 45 سالہ کو قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی۔ بتایا گیا ہے کہ قیصر اور نصیر آپس میں دوست تھے۔ قیصر نے اپنا رکشہ کرایہ پر چلانے کے لئے دیا تھا اس دوران رکشہ ڈرائیور نصیر نے دوستی کی بنا پر اس کے ساتھ متعدد بار بدفعلی کی جس کی وجہ سے قیصر نے تنگ آکر ڈرائیور نصیر کو بہانے سے مختلف جگہ پر رکشہ لے کر گھومتا رہا۔ بعد میں اسے نشہ والا ٹیکہ لگا کر ہلاک کر کے اس کی لاش خانپور نہر میں پھینک دی۔ پولیس نے قتل ہونے والے نصیر احمد کے موبائل فون سے ڈیٹا حاصل کر کے ملزم قیصر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔
متعدد بار بدفعلی سے تنگ آ کر دوست کو قتل کر کے نعش نہر میں پھینک دی
Dec 07, 2022