گجرات: نشہ نہ ملنے پر آئس  کے نشئی نے خودکشی کر لی

Dec 07, 2022


گجرات (نامہ نگار) نشہ نہ ملنے پر نشئی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ گائوں لنڈپور کے رہائشی احسن نے اپنے ہی گھر میں والدہ کے سامنے خود کو پیٹ میں گولی مار لی اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ احسن اختر آئس کے نشہ کا عادی تھا اور  نشہ نہ ملنے کی وجہ سے اس نے خودکشی کی ہے۔

مزیدخبریں