کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کمرشل بنکوں نے پیاز، ادرک اور لہسن کے درآمدی کنٹینرز کی کلیئرنس کے لیے دستاویزات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔بنکوں کی جانب سے دستاویزات فراہمی سے انکار کے بعد پیاز، ادرک اور لہسن کیسینکڑوں کنٹینرز کراچی کی بندرگاہ پر پھنس گئے۔ کمرشلبنک زرمبادلہ کو جواز بنا کر دستاویزات کلیئر نہیں کررہے۔بندرگاہ پر پیاز کے 250، لہسن کے 104 اور ادرک کے 63 کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں۔ ان شپمنٹس کی مجموعی مالیت 55 لاکھ ڈالرز کے قریب ہے۔ درآمدی پیاز، لہسن اور ادرک مارکیٹ تک نہ پہنچے تو قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن نے وفاقی وزارت تجارت سے مدد مانگ لی۔پی ایف وی اے نے وفاقی وزارت تجارت کو لکھے گئے خط میں کنٹینرز ریلیز کرنے کے لیے سٹیٹ بنک کو فوری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
بنکوں کا دستاویزات فراہم کرنے سے انکار لہسن ادرک اور پیاز کے کنٹینرز پھنس گئے
Dec 07, 2022