لاہور، ہائیکورٹ بار کی کال پر وکلاء ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، سائلین پریشان 


ہور (سپیشل رپورٹر) ممبر پنجاب بارکونسل رانا محمد آصف کو توہین عدالت کی سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسوسی  ایشن کی کال پر وکلاء نے دوسرے روز بھی عدالتوں کا جزوی بائیکاٹ کیا ہے۔ دوسرے روز  وکلاء ہڑتال سے مقدمات کی سماعت متاثر ہوئی اور سائلین کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا ہے۔ وکلاء اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات میں پیش ہوئے جبکہ عمومی نوعیت کے مقدمات میں عدالتوں میں پیش نہ ہوئے ہیں۔  وکلاء کے احتجاج کے باعث چیف جسٹس بلاک کی طرف آنے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا۔ کسی بدمزگی سے بچنے کے لیے عدالتوں اور عدالتی احاطوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...