صدر کا فیصل مسجد میں خواتین کی نماز پر پابندی ،صفائی کی ناقص صورتحال کا نوٹس 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیصل مسجد میں خواتین کی نماز پر پابندی اور صفائی کی ناقص صورتحال کی رپورٹ کا نوٹس لے لیا۔ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے دنیا بھر میں مناسب اسلامی لباس اور سر ڈھانپ کر خواتین کو مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔ میری رائے میں خواتین کو مرکزی ہال میں مخصوص جگہ پر نماز ادا کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔صدر مملکت کا مزید کہنا تھا فیصل مسجد کے مرکزی ہال میں خواتین کیلئے نماز کی علیحدہ جگہ ہے نہ داخلے کی اجازت، وہ اپنی نماز کیسے ادا کر پائیں گی۔عارف علوی نے کہا خواتین کو نماز کی اجازت کی میری رائے حرمین شریفین سمیت پوری دنیا کے مشاہدے پر مبنی ہے، منتظم ان مسائل پر مزید وضاحت کریں۔صدر عارف علوی نے سابق چینی صدر چیانگ زیمن کے انتقال پر  اظہار ِتعزیت کیلئے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا ،صدر مملکت نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے چینی قیادت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ،صدر مملکت نے کہا کہ سابق چینی صدر کے انتقال پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا، میرے خیالات اور مخلصانہ دعائیں سابق صدر کے اہل خانہ، دوستوں اور چینی عوام کے ساتھ ہیں، بعد ازاں ، صدر مملکت کا چینی سفیر نونگ رونگ سے بھی اظہار ِ تعزیت کیا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...