اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر مبینہ معاشی ہنگامی تجاویز پر مبنی ایک غلط پیغام گردش کر رہا ہے۔فنانس ڈویژن نہ صرف مذکورہ پیغام میں کیے گئے دعووں کی سختی سے تردید کی ہے بلک اور کہا ہے کہ معاشی ایمرجنسی لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ بدقسمتی سے اس پیغام کا مقصد ملک میں معاشی صورتحال کے بارے میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنا ہے اور اسے صرف وہی لوگ پھیلا سکتے ہیں جو پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال نہیں دیکھنا چاہتے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ معاشی مشکلات کے اس دور میں ایسے جھوٹے پیغامات گھڑھنا اور پھیلانا قومی مفاد کے خلاف ہے۔ پیغام میں مذکور نو نکات کا محض پڑھنا ہی اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ تجاویز کس حد تک مفید ہیں۔
سوشل میڈیا پر مبینہ معاشی ہنگامی تجاویز پر مبنی غلط پیغام گردش کر رہا ،فنانس ڈویژن
Dec 07, 2022