برلن(آئی این پی)جرمنی کے جنوبی علاقے میں چاقو حملے میں ایک طالبہ ہلاک اور دوسری زخمی ہوگئی،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دوطالبات پر اسکول کے راستے میں چاقو حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 14سال کی ایک طالبہ ہلاک ہوگئی۔ حملہ آور چاقو مارنے کے بعد قریبی عمارت میں چھپ گیا تھا،پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حملہ آور کو زخمی حالت میں چاقو سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حملہ آور کی عمر27سال ہے اوراس کا تعلق افریقی ملک اریٹریا سے ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔