اسلام آباد (اے پی پی)ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 25کیس رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 0.69فیصد رہی۔منگل کو قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے3ہزار636 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے25 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح کرونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.69فیصد رہی ۔ مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہواجبکہ34مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران 156 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اوروہاں مثبت کیسزکی شرح0.64 فیصد رہی ۔ اسی طرح لاہو ر میں542ٹیسٹوں میں سے8افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اورشرح1.48فیصد رہی ، اسلام آباد میں283ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4 ٹیسٹ مثبت آئے اورشرح 1.41فیصد رہی اور فیصل آباد میں 51ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ وہاں شرح 1.96فیصد رہی۔
کرونا : 25مزید کیس ، 34مریضوں کی حالت تشو یشناک
Dec 07, 2022