نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست اترا پردیش کے پرتاپ گڑھ میں ایک خاتون کے لیے لڈو کھیلنے کی لت اس وقت تلخ ہو گئی جب اس نے خود کو داؤ پر لگا دیا کیونکہ اس کے پاس شرط لگانے کے لیے پیسے نہیں تھے اور وہ اپنے مالک مکان سے ہار گئی۔ رینو نامی خاتون کا خاوند راجسھتان میں ملازمت کر کے جو پیسے بھیجتا تھا لڈو کی عادی خاتون ان پیسوں پر جوا لگا کر اپنے مالک مکان کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جوا کھیلتی تھی۔ایسے ہی ایک دن جب وہ دونوں شرط لگا کر لڈو کھیل رہے تھے تو پیسے ختم ہونے پر خاتون نے خود کو دائو پر لگا دیا، جس کے بعد خاتون کو اپنا شوہر چھوڑ کر مالک مکان کے پاس جانا پڑ گیا۔ خاتون اور اسکے شوہر نے واقعے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا جو اب وائرل ہو رہا ہے، جوڑے کے دو بچے بھی ہیں۔