کولمبیا: مٹی کا تودا بس پر آگرا  بچوں سمیت 33 افراد ہلاک


بگوٹا (نیٹ نیوز) کولمبیا میں مٹی کا تودا مسافروں سے کھچا کھچ بھری بس پر گر گیا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 33 افراد ہلاک اور 7زخمی ہو گئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا میں موسلادھار بارشوں کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جس میں اب تک 250 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہو گیا۔ صوبے ریسیارالدا میں مسافر بردار بس پہاڑی علاقے میں ایک موڑ کاٹ رہی تھی کہ اچانک مٹی کا بڑا تودا بس پر گر گیا۔ مٹی کے تودے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے بڑی بس کو مکمل طورپر تباہ کر دیا۔ ملبے تلے دبے 33 مسافروں کی لاشیں اور 7 افراد شدید زخمی حالت میں نکالے  گئے۔ 4 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ بس کے قریب سے گزرنے والی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...