ایران، مظاہروں میں حصہ لینے والے 5 افراد کو سزائے موت، 11 طویل قید کاٹیں گے 


تہران (نیٹ نیوز) ایران میں مھسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت پر ہونے والے ملک گیر احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے 5 مظاہرین کو موت اور 11 کو طویل عرصے کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدلیہ کے ترجمان مسعود ستائشی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مظاہروں کے دوران پیرا ملٹری فورس کے ایک اہلکار کو قتل کرنے کے الزام میں 5 افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔ مسعود ستائشی نے بتایا کہ 27 سالہ اہلکار کو ایک گروپ نے احتجاج کے دوران برہنہ کرکے قتل کیا۔ اہلکار کو قتل کرنے والے مظاہرین پولیس حراست میں ایک نوجوان حادث نجفی کی حراست کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ ملزم اپیل کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...