اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)محمد عبداللہ خان سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب کاکرنٹ چارج دے دیا گیا،چیف سیکر ٹری کامران علی افضل 120دن کی چھٹی پر چلے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹر یٹیو گروپ کے محمد عبداللہ خان سنبل کو تین ماہ کے لیئے چیف سیکرٹری پنجاب کاکرنٹ چارج دیا گیاہے وہ7دسمبرکو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے اور اسی دن سے کامران علی افضل کی چھٹی شر و ع ہو گی۔