اسلا م آبا د (خصوصی نا مہ نگار)وزیر خا رجہ بلا ول بھٹو زرداری آج 7دسمبر سے 9دسمبر2022 تک انڈونیشیا اور سنگا پورکا سر کا ری دورہ کر یں گے ۔تر جما ن دفتر خا رجہ کے مطا بق سر کا ری دورے کے دوران وزیر خا رجہ بلا ول بھٹو زرداری با لی انڈو نیشیا میں اپنی انڈونیشین ہم منصب ریٹنو مر سودی سے ملا قات کر یں گے ۔ وزیر خارجہ بلا ول بھٹو زرداری دور ہ انڈونیشیا کے دوران15ویں بالی ڈیموکر یسی فورم اور بین الاقوامی کا نفر نس آن افغا ن خواتین ایجو کیشن میں شر کت کر یں گے ۔ 15ویں بالی ڈیموکریسی فورم میں وزیر خارجہ جمہوری اقدار کے لئے پاکستان کے عزم اور جدید دور کے چیلنجز کا جواب دینے میں جمہوریت کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔ وزیر خا رجہ بلا ول بھٹو زرداری افغان خواتین کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس کے دوران افغانستان میں دیرپا امن اور ترقی کے لیے پاکستان کی کوششوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کے لیے تعلیم تک مساوی رسائی کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔سنگاپور میں وزیر خارجہ بلا ول بھٹو زرداری اپنے ہم منصب ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن اور صدر حلیمہ یعقوب سے ملا قات کر یں گے ۔ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر خارجہ کے انڈونیشیا اور سنگاپور کے دورے اس اعلیٰ ترجیح کے عکاس ہیں جو پاکستان آسیان ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو دیتا ہے اور انڈونیشیا
اور سنگاپور کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔
بلا ول دورہ